سابق وائس چانسلر کا اہم مطالبہ

سابق وائس چانسلر جامعہ پنجاب مجاہد کامران نےاپنی گرفتاری کے خلاف لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا ہے۔مجاہد کامران کی دائر درخواست میں چیئرمین نیب اور ڈی جی نیب لاہور کو فریق بنایا گیا ہے۔درخواست میں کہا گیا کہ فزکس میں عالمی سطح پرخدمات سرانجام دیں،ستارہ امتیازسے نوازاگیا،پوری زندگی مستقبل کے معماروں کوزیورتعلیم سے آراستہ کیا۔انہوں نے درخواست میں عدالت عالیہ سے استدعا کی گئی ہے کہ انکوائری ، گرفتاری ، ریمانڈ کالعدم قراردیاجائے اور نیب کو دیگرانکوائریز میں ملوث کرنے سے روکا جائے۔مجاہد کامران کی جانب سے یہ بھی کہا گیا کہ نیب کی جانب سے گرفتاری بے بنیادالزامات پرکی گئی ہے،کیس کے فیصلے تک درخواست ضمانت بعد از گرفتاری منظور کی جائے۔
مزید پڑھیں: فضل الرحمن برطرف