پاکستان کی ترقی اور ملکی معیشت کو بڑھانےمیں زراعت کے شعبے کا مرکزی کردار ہے، وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اعجاز احمد خان

پاکستان کی ترقی اور ملکی معیشت کو بڑھانےمیں زراعت کے شعبے کا مرکزی کردار ہے، وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اعجاز احمد خان
ڈیرہ اسماعیل خان (کرئیرکاروان)زرعی یونیورسٹی ڈیرہ اسماعیل خان کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اعجاز احمد خان نے کہا کہ پاکستان کی ترقی میں زراعت کے شعبے کا مرکزی کردار ہے اس شعبے میں جدید تحقیق کے ذریعے کسان اپنی پیداوار میں اضافہ اور ملکی معیشت کو بڑھانے میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے رتہ کلاچی زرعی ریسرچ سنٹر کے دورہ کے موقع پر گفتگو کے دوران کیا انہوں نے ڈائریکٹر عبدالمجید بابر، سینئر آفیسرز قیوم خان گنڈہ پور، پرویز خان گنڈہ پور،سید عنایت شاہ، عمران لوہانی اور دیگر افسران سے ملاقات کے دوران زراعت کے میدان میں تحقیق کے حوالے سے سنٹر کے کردار کو سراہا کہا کہ ڈیرہ اسماعیل خان میں زرعی یونیورسٹی کے قیام کا خواب شرمندہ تعبیر ہونے کے قریب ہے جس سے زرعی میدان میں مزید تحقیق کو فروغ حاصل ہوگا اس خطہ میں نہ صرف زراعت اور اس سے وابستہ دیگر اشیا ترقی کریں گی بلکہ اس کے ثمرات سے یہاں کے باسی مستفید ہوں گے اور حقیقی فائدہ ملکی معیشت ہوگاانہوں نے کہا کہ حکومت خیبرپختونخوا زرعی یونیورسٹی کے جلد قیام کو یقینی بنانے میں انتہائی سنجیدہ ہے مقامی انتظامیہ کمشنر ڈیرہ اور دیگر حکام بھی اس ضمن میں بھرپور تعاون کر رہے ہیں انشااللہ جلد ہی عوام کو خوشخبری دیکھنے اور سننے کو ملے گی۔