لاہور کالج فارویمن یونیورسٹی : مستقل وائس چانسلر کیلئے انٹرویوز کا آغاز 18جون سے ہوگا

لاہور کالج فارویمن یونیورسٹی : مستقل وائس چانسلر کیلئے انٹرویوز کا آغاز 18جون سے ہوگا
لاہور(کرئیرکاروان)لاہور کالج فارویمن یونیورسٹی میں مستقل وائس چانسلر کیلئے انٹرویوز18جون بروزمنگل سے شروع ہونگے،ایچ ای ڈی کی طرف سے پروفیسر ڈاکٹر عظمی قریشی ،پروفیسر ڈاکٹر فرحت سلیمی ،رخسانہ کوثر،ناصرہ جبیں،طلعت افزاء،صوفیہ انور،پروفیسر ڈاکٹر فرخندہ منظور،پروفیسر ڈاکٹر بشری خان،پروفیسر ڈاکٹر فرح خان،کنول امین ،خانزادی فاطمہ خٹک سمیت 32خواتین امیدواروں کوانٹرویوزکیلئے کال لیٹرز جاری کردئیے گئے ہیں،انٹرویوز سرچ کمیٹی کرے گی جس کے کنوینیرپروفیسر ڈاکٹر خالد آفتاب ہونگے جبکہ دیگر ممبران میں سلیمہ ہاشمی،مصباح الرحمان،چیئرمین پنجاب ہائر ایجوکیشن کمیشن،سیکرٹری ہائر ایجوکیشن پنجاب شامل ہیں۔
یاد رہے لاہور کالج فارویمن یونیورسٹی میں مستقل وائس چانسلر تعینات کرنے کیلئے سرچ کمیٹی کے کنوینئر خالد حمید شیخ تھے جن کی سربراہی کو عدالت میں چیلنج کردیا گیا جس کے بعد خالد حمید شیخ کو سرچ کمیٹی کی کنوینئر شپ سے ہٹا تے ہوئے پروفیسر خالد آفتاب کو کنوینیر تعینات کرتے ہوئے 18جون بروزمنگل سے انٹرویوز شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے علاوہ ازیں سرچ کمیٹی سے حفیظ کاردار کی معذرت کے بعد سلیمہ ہاشمی کو کمیٹی کا ممبر نامزد کیا گیا ہے۔
ادھرگجرات یونیورسٹی،یونیورسٹی آف فیصل آباد،بہاوالدین یونیورسٹی ملتان،اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپورسمیت جنرل کیڈر کی پانچ جامعات کیلئے انٹرویوز20جون بروز جمعرات سے شروع ہونگے۔