وزیر اعلیٰ نے کون سے قوانین کی منظوری دی؟

لاہور (نمائندہ کریئر کاروان)وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے صوبے بھر میں اساتذہ کی ترقیوں کیلئے نئے قوانین کی منظوری دیدی۔ اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے جس کے مطابق سکولوں کے اساتذہ اور کالجز کے لیکچرار کی ترقیوں کا قوانین الگ ہوگا۔سکول ہیڈ ٹیچرز اور کالجز کے پرنسپل کی ترقیوں کا قانون الگ ہوگا۔اساتذہ کی ترقی اس سبجیکٹ کی کارگردگی اور کلاس کے03 سالہ نتائج پر ہوگی جبکہ ہیڈ ماسٹرز اور کالج پرنسپل کی ترقی اس کے سکول کی کاردگردگی سے ہوگی۔نوٹیفکیشن کے مطابق ترقیوں کے لیے پنجاب حکومت نتائج میں دس فیصد کی رعایت بھی دے گی ،ان اساتذہ کی ترقی میں گریڈ 17، 18اور 19کے اساتذہ کو شامل کیا گیا ہے۔