وزیرِسائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا ملک میں 1500سٹیٹ آف دی آرٹ سکول بنانے کا اعلان

اسلام آباد(کرئیر کاروان) وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے ملک بھر میں 1500سٹیٹ آف دی آرٹ سکول بنانے کا اعلان کر دیا ہے۔ فواد چوہدری نے اپنے ٹویٹر پیغام میں بتایا ہے کہ رواں سال مارچ کے مہینے سے ان سکولوں میں لیبارٹریاں اور کلاس رومز بنائے جا رہے ہیں اور ان سکولوں میں 9 ویں سے 12ہویں جماعت کے طلباء کو عالمی معیار کی تعلیم دی جائے گی ۔
انہوں نے بتایا ہے کہ یہ سکول نسٹ، کامسیٹس اور نیشنل وکیشنل اینڈ ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ سے منسلک ہوں گے۔
وفاقی حکومت ملک میں تعلیم پر خصوصی توجہ دے رہی ہے، وزیراعظم عمران خان اس سے پہلے کہہ چکے ہیں کہ ملک میں الگ الگ نظامِ تعلیم چل رہے ہیں لیکن اب ہر سکول میں ایک جیسا نظام لایا جائے گا۔
گزشتہ دنوں نے حکومت نے ملک بھر کے 30ہزار سے زائد مدارس کو حکومتی دھارے میں لایا گیا ہے اور انہیں محکمہ تعلیم سے منسلک کر دیا گیا ہے، اب مدارس میں بھی سائنس، ریاضی اور انگریزی کی تعلیم دی جائے گی جس سے ملک میں نوجونوں کو روزگار کے حصول میں آسانی ہو گی۔
اب حکومت نے ملک میں 1500سٹیٹ آف دی آرٹ سکول بنانے کا اعلان کیا ہے جہاں طلباء کو جدید سہولیات کی مدد سے عالمی معیار کی تعلیم دی جائے گی۔