وزیر ہائر ایجوکیشن گورنمنٹ سائنس کالج وحدت روڈ میں۔۔

لاہور(نمائندہ کریئر کاروان) موجودہ دور میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کی اہمیت سے انکار نہیں کیا جا سکتا، جدید ٹیکنالوجی ہی ترقی یافتہ ممالک کی ترقی کی وجہ ہے، تعلیم کے شعبہ میں ٹیکنالوجی کی اہمیت مسلمہ ہے،حکومت پنجاب طلبہ کو جدید تکنیکی تعلیم سے ہم آہنگ کرنے کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے گی‘یہ بات وزیر ہائر ایجوکیشن راجہ یاسر ہمایوں نے گورنمنٹ سائنس کالج وحدت روڈ لاہور میں کمپیوٹر لیب کا افتتاح کرنے کی تقریب میں شریکطلبہ واساتذہ سے خطاب کے دوران کی۔ کمپیوٹر لیب میں جدید ٹیکنالوجی کے حامل کمپیوٹرز رکھے گئے ہیں، تقریب میں کالج پرنسپل سمیت دیگر سٹاف نے شرکت کی، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ صوبائی وزیر نے کالجز میں اساتذہ اور سٹاف کی کمی کو جلد پورا کرنے کی بھی یقین دہانی کروائی، انکا کہنا تھا کہ حکومت بدلی ہے تو مسائل بھی حل ہوں گے، موجودہ بجٹ میں اعلیٰ تعلیم کیلئے خطیر رقم رکھی گئی ہے، ہائر ایجوکیشن کا مطلب کوالٹی ایجوکیشن فراہم کرنا ہے، معیاری تعلیم کے بغیر ڈگریوں کا کوئی فائدہ نہیں ہے، انکا کہنا تھا کہ دوسالہ ڈگری کو چار سالہ گریجوایشن ڈگری میں تبدیل کیا جائے گا جبکہ طلبہ دو سال کی ایسوسی ایٹ ڈگری بھی حاصل کر سکیں گے، انہوں نے کہا کہ ماضی میں ہم تعلیمی نظام سے متعلق کنفیوژن کا شکار رہے، معیاری تعلیم کی فراہمی کیلئے پالیسی سازی کو ئی راکٹ سائنس نہیں، 100 روز ختم ہونے سے پہلے جامع تعلیمی پالیسی تشکیل دے دی جائے گی، تقریب کے اختتام پر وزیر ہائر ایجوکیشن کو یادگاری شیلڈ اور کتابوں کا تحفہ پیش کیا گیا۔