نجی سکولوں کی طرف سے مہنگے داموں کتابیں اور کاپیاں فروخت ہونے کی اطلاعات پر وزیر تعلیم کا نوٹس

 نجی سکولوں کی طرف سے مہنگے داموں کتابیں اور کاپیاں فروخت ہونے کی  اطلاعات پر وزیر  تعلیم کا نوٹس

لاہور(کرئیرکاروان) تعلیم اورپیشہ ورانہ تربیت کے وفاقی وزیرشفقت محمودنے بعض نجی سکولوں کی طرف سے درسی کتب اور کاپیاں نامزددکانوں سے مہنگے داموں خریدنے کے لئے طلبہ پردبائو ڈالنے کی اطلاعات کا نوٹس لیاہے۔ ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ یہ عمل ہرصورت بندہوناچاہیے اور والدین کو صرف ضروری کتابیں خریدنے کاکہاجائے۔وفاقی وزیرشفقت محمودنے صوبائی حکومت کو بھی اس معاملے کانوٹس لینے اوراس کی اصلاح یقینی بنانے کی ہدایت کی۔