وفاقی حکومت نے یونیورسٹیوں کے وائس چانسلرز تبدیل کردیئے

اسلام آباد( نمائندہ کریئر کاروان)وفاقی حکومت نے ملک کی تین بڑی وفاقی یونیورسٹیوں میں وائس چانسلرز اور ریکٹر کے تقرر کی منظوری دے دی۔نئے وائس چانسلرز کی تقرری کیلئے وفاقی حکومت کی اعلی سطح کمیٹی نے ماہرین تعلیم کا میرٹ پر انتخاب کیا ،ڈاکٹر معصوم یاسین زئی کو اسلامک انٹرنیشنل یونی ورسٹی کا ریکٹر مقرر کر دیاگیا۔ڈاکٹر محمد علی کو قائد اعظم یونی ورسٹی اور ڈاکٹر ضیاءالقیوم کو علامہ اقبال اوپن یونی ورسٹی کا وائس چانسلر مقرر کیا گیا ہے۔وفاقی حکومت نے کمیٹی کی سفارشات پر نئے وائس چانسلرز کی تقرری کانوٹیفکیشن جاری کر دیا۔