''ٹرین دی یوتھ'' کا انعقاد 3 اور 4مئی کو ہوگا

''ٹرین دی یوتھ'' کا انعقاد 3 اور 4مئی کو ہوگا

باصلاحیت نوجوان ، روشن پاکستان

لاہور (نویداسلم ملک) شعور پبلک ریلیشنز فرم اور اپیکس گروپ آف کالجز نوجوانوں کو باصلاحیت بنانے کے لیے 3 اور 4 مئی کو "ٹرین دی یوتھ" کا انعقاد کریں گے ۔  "ٹرین دی یوتھ" میں نوجوانوں کو انٹر فیتھ ہارمنی، وومن لیڈر شپ، ملازمت کے لیے ضروری مہارتیں، کرئیر کونسلنگ پر رہنمائی دی جائے گی، میڈیا ڈائیورسیفیکیشن پر گفتگو ہوگی،اس کے علاوہ ڈیبیٹ کمپیٹیشن، اردو شاعری کمپیٹیشن، موویز دکھائی جائیں گی اور پندرہ سولو اسپیکرز بھی لیکچرز دیں گے۔۔۔۔  جوانوں کو پیروں کا استاد کر ..... نوجوان کسی بھی ملک کا اہم اثاثہ ہوتے ہیں ، کسی بھی ملک کی طاقت کا اندازہ اس بات سے لگایا جاتا ہے وہاں کی یوتھ کس قدرباصلاحیت ہے ، ٹرین دی یوتھ کا مقصد نوجوانوں کو اس قابل بنانا ہے کہ پاکستان کو اقبال کا پاکستان بنا سکیں ....