انٹرڈسٹرکٹ بورڈ ٹورنامنٹ کا افتتاح

رحیم یارخان(نمائندہ کریئر کاروان) بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کے زیر اہتمام انٹرڈسٹرکٹ بورڈ ٹورنامنٹ کا افتتاح گورنمنٹ پائلٹ سیکنڈری سکول میں چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی ثناءاللہ سرانی نے کیا۔ اس موقع پر پرنسپل ادارہ میاں ساجد اکرام، پرنسپل گورنمنٹ کالونی سیکنڈری سکول قمرالدین خان، پرنسپل گورنمنٹ کمپری ہنسو سکول سرمد حسین ، وزیراحمد آغا، ارشد جاوید اعوان ودیگرموجودتھے، ٹورنامنٹ کی افتتاحی تقریب میں سی ای او ثناءاللہ سرانی نے کرکٹ کی بال کو شارٹ لگاکرکیا اور اپنے خطاب میں کہاکہ نصابی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ ہم نصابی سرگرمیوں کا ہونا بھی بہت ضروری ہے اس سے طلباءکی ذہنی وجسمانی نشو ونما بھی ہوتی سپورٹس طلباءکو ڈسپلن سکھاتے ہیں انہوں نے کہاکہ جس ملک کے کھیل کے میدان آباد ہوتے ہیں وہاں کے ہسپتال ویران ہوتے ہیں۔بچوں کو تعلیمی سرگرمیوں کے ساتھ کھیلوں میں دلچسپی لینی چاہیے۔ پرنسپل ادارہ میاں ساجداکرام نے کہاکہ اس سے قبل انٹرتحصیل ٹورنامنت کامیابی کے ساتھ پایہ تکمیل کو پہنچ چکے ہیں۔
 
اب انٹر ڈسٹرکٹ ٹورنامنٹ میں حصہ لینے والے سکولوں کے کھلاڑیوں اور آفیشلز کی سہولتوں کا خاص خیال رکھا گیاہے۔اور کھیل کے لیے ایک بہترین ماحول مہیا کیاگیاہے۔افتتاحی میچ گورنمنٹ ہائی سکول ججہ عباسیاں اور گورنمنٹ ہائی سکول شیدانی شریف کے درمیان ہوا جو کہ ججہ عباسیاں کے سکول نے جیت لیا،ٹورنامنٹ میں چوہدری محمد عارف، منظوراحمد، فیاض احمد زیدی، طارق بلال لغاری بھرپورتعاون کررہے ہیں۔