مختلف شعبوں میں ماہر افراد کو اپنا ٹیلنٹ سامنے لانے کےلیے سنہری موقع

لاہور(کرئیر کاروان) مختلف شعبوں میں ماہر افراد کو اپنا ٹیلنٹ سامنے لانے کے لیے کوئی مناسب پلیٹ فارم نہیں ملتا جس کی وجہ سے وہ اپنی صلاحیتوں کا لوہا نہیں منواسکتے لیکن اب پریشان نہ ہوں کیونکہ ’’ڈیلی پاکستان‘‘ کے تعاون سے ایک ایسا پلیٹ فارم لایاجارہاہے جہاں آپ اپنا ٹیلنٹ دنیا کے سامنے لاسکتے ہیں، جی ہاں، اگر آپ گلوکار، ڈانسر، اداکار ، جادوگر یا کسی بھی اور غیر معمولی صلاحیت کے مالک ہیں تو تیار ہوجائیں، پہچان پاکستان کا پہلا آڈیشن صبح 10 بجے سے رات 8 بجے تک 27 اور 28 اپریل کو الحمرا کلچرل کمپلیکس قذافی سٹیڈیم لاہور میں ہونے جارہا ہے ۔اس شو کے ججز پینل میں نسیم وکی، عینی طاہر، سلیم البیلا، شفقت رضا اور سعدیہ انور شامل ہیں۔
اگرآپ میں بھی کوئی ایسا ٹیلنٹ ہے تو آئیے اور اس شو کا حصہ بن جائیں۔