اوپن یونیورسٹی :ٹیوٹرز کی ای رجسٹریشن کی تاریخ میں 5 جولائی تک توسیع

اوپن یونیورسٹی :ٹیوٹرز کی ای رجسٹریشن کی تاریخ میں 5 جولائی تک توسیع
اسلام آباد (کرئیر کاروان) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے ٹیوٹرز کی ای رجسٹریشن کی تاریخ میں 5 جولائی تک توسیع کر دی ہے۔ ڈائریکٹر ریجنل سروسز انعام الله شیخ نے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ پہلے سے رجسٹرڈ ٹیوٹرز اور رجسٹریشن کے خواہاں نئے امیدواران اب اس موقع سے بھرپور فائدہ اٹھا کر یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر ’’آگہی ٹیوٹرز پورٹل‘‘ میں رجسٹریشن کے ذریعے تعلیم جیسے عظیم مقصد کے حصول کیلئے اپنی خدمات فراہم کریں گے۔
وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ضیاء القیوم کی خصوصی ہدایت پر رجسٹریشن کے عمل میں قواعد و ضوابط، مقرر کردہ تعلیمی اہلیت اور تجربہ کا خاص خیال رکھا جائے گا۔ ٹیوٹرز کی ای رجسٹریشن کا بنیادی مقصد ایل ایم ایس کے ذریعے تعلیمی شعبہ میں کارکردگی کے ساتھ طلباء کی علمی استعداد اور تجربہ بڑھانا اور ان کی تدریسی امور میں عصر حاضر کے تقاضوں کے مطابق اضافہ کرنا ہے۔
 
یونیورسٹی کے مقررکردہ معیار پر پورا اترنے والے رجسٹرڈ ٹیوٹرز اور نئے امیدواران کو https://tutor.aiou.edu.pk لنک کے ذریعے رجسٹریشن کرانا ہو گی۔ پورٹل سے چالان فارم ڈائون لوڈ کرنے کے 48گھنٹوں کے بعد امیدواران کو پراسسنگ فیس مبلغ ایک ہزار روپے مسلم کمرشل بینک کی کسی بھی برانچ میں اکائونٹ نمبر TM0096 A/C # 0586704541007031 میں جمع کرانا ہوں گے۔ فیس جمع کرانے کے بعد درخواست گزار کو پورٹل پر فیس کی تفصیلات اپ لوڈ کرنا ہوں گی، انہیں فیس کی رسید یونیورسٹی بھیجنے کی ضرورت نہیں ہے۔
ای رجسٹریشن کا طریقہ کار نہایت آسان اور فرینڈلی بنایا گیا ہے ،ْ امیدواران اپنے گھروں اور کام کی جگہوں سے آن لائن اپلائی کر سکتے ہیں یہاں تک کہ ٹیوٹرز پورٹل تک سمارٹ فون کے ذریعے بھی رسائی حاصل کی جا سکتی ہے۔ امیدواروں کو معاونت فراہم کرنے کے لئے یونیورسٹی کے 49ریجنل کیمپسز میں ہیلپ ڈسک قائم کر دیئے گئے ہیں۔ ای رجسٹریشن کے بارے میں مزید تفصیلات کیلئے درخواست گزاروں کو ڈائریکٹوریٹ آف ریجنل سروسز کے ای میل ddrs2@aiou.edu.pk یا ان کے فون نمبر 051-9057891 پر رابطہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔