پاکستانی کیمسٹ کا اعزاز

کراچی(نمائندہ کریئر کاروان) پاکستانی کیمسٹ ڈاکٹر محمد فاروق وہاب انالائٹکل سائنس میں اعلیٰ خدمات پر دنیا بھر کے منفرد 40 انالائٹکل سائنٹس کی فہرست میں شامل ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق مستند برطانی میگزین نے کیمسٹ کے شعبے انالائٹکل سائنس میں زہین افراد کی ریسرچ سائنٹسٹ میں اعلیٰ خدمات پر 40کیمسٹ کو نامزد کیا ہے، جسے دی ٹاپ 40انڈر 40 پاور لسٹ 2018ءکے عنوان سے شائع کیا ہے۔
جس میں امریکہ، یوکے، کینڈا، جرمنی، جاپان، فرانس، اٹلی، برازیل، تائیوان، ملائشیا سمیت دنیا بھر کے کیمسٹوں میں سے پاکستان سمیت مختلف ممالک کے 40 ذہین کیمسٹ کو اپنے شعبے میں نمایاں ریسرچ پر نامزد کیا گیا ہے۔ کراچی یونیورسٹی کے سابق وائس چانسلر ڈاکٹر عبدالوہاب مرحوم کے صاحبزادے ڈاکٹر محمد فاروق وہاب ریسرچ انجینئرنگ سائنٹسٹ ڈیپارٹمنٹ آف کیمسٹری اینڈ بائیولوجی یونیورسٹی آف ٹیکساس، امریکہ سے منسلک ہیں۔انہوں نے کراچی یونیورسٹی سے کیمسٹری میں ماسٹرز کیا اور 5 گولڈ میڈلز حاصل کیے۔ بعدازاں یونیورسٹی آف البرٹا کینڈا سے پی ایچ ڈی کیا۔ اس موقع پر ڈاکٹر محمد فاروق وہاب نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کامیابی والدین کی دعاﺅں کے طفیل حاصل ہوئی ہے۔ ملک میں ذہین نوجوانوں کی کمی نہیں ہے، اگر انہیں وسائل فراہم کیے جائیں تو یہ دنیا بھر میں ملک و قوم کا نام روشن کرنے میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں۔