بحرین کے پاکستان سکول میں پہلی سالانہ گریجویشن تقریب کا انعقاد

بحرین(نمائندہ خصوصی)ہم جانتے ہیں کہ گریجویشن تقریب اور اس میں کامیاب فارغ التحصیل طالب علم کے طور پرشرکت ہر طالب علم کا خواب ہو تی ہے کیونکہ اس تقریب میں اس کی محنتوں کا اعتراف کیا جاتا ہے اور ادارہ اس کو با وقار انداز میں رخصت کر نے کے لئے ایک رنگا رنگ تقریب کا اہتمام کر تا ہے، گریجویشن تقریب کو کسی بھی ادارے کی تعلیمی سرگرمیوں میں ایک اہم مقام حاصل ہو تا ہے، اس تقریب میں ادارے سے فارغ التحصیل طلبہ و طالبات کو باوقار اورشایانِ شان انداز میں ، اُن کی اسنادکے ساتھ رخصت کیا جاتا ہے۔
اسی طرح پاکستان سکول بحرین میں3نومبر2018ءشام 4 بجے پاکستان سکول وکالج، کے عیسیٰ ٹاﺅن کیمپس میں ٍ ادارے کی پہلی گریجویشن تقریب کا انعقاد انتہائی تزک و احتشام کے ساتھ کیا گیا۔روشنیوں اور رنگوں سے مزین وسیع نشست گاہ اس حوالے سے طلبہ، اساتذہ ، ادارے کی انتظامیہ اور بورڈ آف مینجمنٹ کی شبانہ روز کاوشوں کا پتا دے رہی تھی۔اس تقریب کے مہمانِ خصوصی سفیرِ پاکستان برائے بحرین، عزت مآب افضال محمود تھے، جبکہ مہمانانِ اعزاز میںمملکتِ بحرین کی دستور ساز اسمبلی کے ارکان شامل تھے، ان کے علاوہ بحرینی اور پاکستانی کمیونٹی کے سرکردہ عمائدین نے بھی اس گریجویشن تقریب میں شرکت کی۔
بحرین کی دستور ساز اسمبلی اور سرکردہ عمائدین میں جناب ابراھیم جمعہ الحمادی، جناب علی عیسیٰ بو فرسان،جناب احمد عبدالوحید قراطہ،جناب عبد الرحمن راشدبو مجید،جناب نضال الشوملی،جناب خلیفہ الغانم،جناب عبداللہ حماد الدوسری ،جناب نجم السّنان، جناب محمد اکسیسی بو عینی،جناب ابراھیم النفیعی اور جناب عبد الطیف بن محمد سلیمان شامل تھے۔اس گریجویشن تقریب میں شریک سرکردہ عمائدین میں پاکستان کلب کے سابق چیئرمین اور بحرین چیمبرز آف کامرس کے سابق رکن جناب ساجد شیخ، بحرین پاکستان فرینڈشپ فورم کے روحِ رواں جناب رانا رشید، جناب اے۔ڈی ظفر،اور مجلسِ فخرِ بحرین کے منتظم و معروف سکالر جناب خرم عباسی شامل تھے۔ اس گریجویشن تقریب کا آغازحا فظ محمد آصف نے تلاوتِ کلامِ پاک سے کیا،بحرین اور پاکستان کے قومی ترانوں کے بعد ناظمِ گریجویشن تقریب احمد امیر پاشا نے تقریب کا تعارف اور ادارے کی تعلیمی ترقی کا اجمالی جائزہ پیش کیا۔
اپنے استقبالیہ خطاب میں پرنسپل پاکستان سکول بحرین کے پرنسپل جناب عتیق الرّحمٰن نے آنے والے معزز مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہم صحت مند تعلیمی اور معاشرتی روایات کی داغ بیل ڈال رہے ہیں تاکہ اس ادارے سے فارغ التحصیل طلابہ و طالبات پورے اعتماد کے ساتھ اعلیٰ تعلیم اور عملی زندگی کے کا رواں میں شامل ہو سکیں،اس سال فیڈرل بورڈ کے سلانہ امتحانات میں مثالی نتائج نے برسوں کی محنت اور منصوبہ بندی کے خواب کو شاندار دے دی ہے،آئندہ سال کے نتائج انشاءاللہ اس سے بہتر ہوں گے۔ادارے کی اسی عمدہ کارکردگی کی وجہ سے دوسرے سکولوں کے طلبہ اب پاکستان سکول میں داخلہ لینے کو ترجیح دے رہے ہیں۔
ادارے کی کامیابیاں اساتذہ کیساتھ ساتھ والدین کے تعاون اور دعاﺅں کا نتیجہ ہیں۔ جناب پرنسپل نے اس دن کی تقریب کے انعقاد میں معاونت کرنے والے اداروں، شکیل گروپ آف کمپنیز،،زیانی موٹرز، اے ڈی گلوبل ، للناس میڈیکل سینٹر،پاکستان وومن ایسوسی ایشن،گولڈ کوسٹ اور سپرب ایونٹ مینجمنٹ کے ذمہ داروں کا تہہِ دل سے شکریہ اکیا۔اپنے افتتاحی خطاب میں چئیرمین بورڈ آف مینجمنٹ ، پاکستان سکول جناب سمیع الرّحمٰن نے بحرین کی مجلسِ دستور ساز کے معزز ارکان،بحرینی اور پاکستانی عمائدین کے علاوہ والدین اور طلبہ طالبات کا اس یادگار تقریب می شرکت پر شکریہ ادا کیا،اس کے علاوہ انہوں نے ادارے اور سکول میں جاری تعلیمی عمل کی حوصلہ افزائی کے حوالے سے سفارتخانہ پاکستان کے کردار کی تعریف کرتے ہوئے سفیرِ گرامی کا شرکت پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت سکول میں 18مختلف کمیونٹیز کے طلبہ و طالبات زیرِ تعلیم ہیں جو ہماری تعلیمی منصوبہ بندی کے مﺅثر ہونے کی دلیل ہے۔
انہوں بحرینی معاشرے اور ثقافت کی ترقی میں پاکستان سکول سے فارغ التحصیل پاکستانی اور بحرینی طلبہ و طالبات کے کردار پر روشنی ڈالتے ہوئے تعلیمی ترقی کے لئے مزیداقدامات کا اعادہ بھی کیا۔انہوں نے اس پہلی سالانہ گریجویشن تقریب کے انعقاد پر پرنسپل جناب عتیق الرحمن اور اساتذہ کو مبارکباد پیش کی۔ اپنے خطاب میں سفیرِ پاکستان عزت مآب افضال محمود نے پاکستان سکول کی پہلی گریجویشن تقریب کے انعقاد پرچیئرمین بورڈجناب سمیع الرحمن ، پرنسپل جناب عتیق الرحمن اور اساتذہ کو مبارکباد پیش کی۔
انہوں نے ادارے کے عمدہ امتحانی نتائج پر طلبہ و طالبات اور ان کے والدین کو بھی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہاکہ یہ طلبہ کسی قوم کا سرمایہ ہوتے ہیں، یہ اپنی محنت سے ملک و قوم کا نام بین الاقوامی سطح پر روشن کرتے ہیں۔یہی طلابہ و طالبات کسی قوم کا مستقبل ہوتے ہیں، انہی کے ہاتھوں میں قوم کی قیادت آنی ہوتی ہے، انہی سے ہماری ترقی اور شاندار و محفوظ مستقبل کی امیدیں وابستہ ہیں۔
اس یادگار گریجویشن تقریب میں تقسیمِ اسناد کے سلسلے کی نظامت کے فرائض جناب کاشف جان ، محترمہ اسماءظہور، محترمہ نصرت ادریس اور محترمہ فرح دیبا نے سر انجام دیئے جبکہ اس دوران عربی زبان میں نظامت کے فرائض محترمہ دینا وجیہہ نے سر انجام دئے۔ گریجویشن تقریب میں اسناد حاصل کرنے والے طلبہ و طالبات میں رامیہ سعید،طیبہ نثار،عقیلہ کوثر،ماہ جبیں افغان،فریدہ اکرم،حاجرہ شفیق،مقداد حیدر،فیصل فضل،عبداللہ بشیر،سائرہ عباس،فاطمہ ضیائ، اقراءذوالفقار،ہادیہ ابرار، ریم عبدالمجید،فاطمہ ایم مسکین،عروبہ ناصر،آمنہ بی بی،مریم بشیر، ایم ولیدایم امین،ریم جباّار،عبداللہ سلیم،ایمن جعفر،عبد الرحمن عظمت،طیبہ عارف،وایان فاطمہ،سحر روشن، عنبرین یاسر،عائشہ ذوالفقار ، ماہم اکبر،ظلِ طاہر،یسریٰ محمد، سنبل یاسین،علینہ توصیف،عائشہ حبیب،ایم فیضان ،امل سلیم،عبداللہ اسلم،علی زبیر،احلام یار محمد،آمنہ محمد،رمشا بی بی،زرقا جاوید،سلمیٰ خورشید،نایاب چنگیز،سدرہ ظفر،زینب سلطان،طوبیٰ ربانی،عامر محمد،محمد عبدالعاشق،دانیال صدیق،شیزہ ایمان،حمزہ یوسف،سہل سعداللہ،فائزہ یونس،اقصیٰ نور، احدیہ ناز،ارسیٰ عروج،مریم مزمل،بلال مصطفی،ہدیٰ صدیقی،نوال محمد یعقوب،نعمان شاہ،اقصیٰ نصراللہ، فاطمہ اسلم،علینہ نبیل محمد،،طاہرہ مختار،سارہ حنیف ، حمزہ رخسار،اورخولہ زاہد کے نام شامل ہیں۔
بلا شبہ سال 2018ءکے جماعت نہم تا دوازدہم،فیڈرل بورڈ کے امتحانات میںپاکستان سکول کا نتیجہ انتہائی شاندار رہا جس کی مثال سکول کی گزشتہ10 سالوں کی تاریخ میں نہیں ملتی، اس نتیجے کے پس پردہ پرنسپل جناب عتیق الرحمن کی قیادت میں اساتذہ اور طلبہ و طالبات کی شبانہ روز محنت کو بڑا دخل حاصل ہے،اس گریجویشن تقریب میں نہم تا دوازدہم ، نمایاں رزلٹ کے حامل طبہ و طالبات کو شکیل گروپ آف کمپینیز کی جانب سے گفٹ واﺅچر پیش کئے گئے ، ان محنتی طلبہ و طالبات کا نام یہ ہیں،ملک میتھم، ایمان محمد وسیم،حبیبہ بابر،آمنہ بی بی فقیر،ثناءرکن الدین،حفصہ اکبر علی عمر،ودیحہ شاہ،مریم محمد،کاشفہ جمیل،مریم طارق،مریم اعظم خان،سوہیرہ ناز بٹ،سعد شہزاد۔اس تقریب میں پاکستان سکول میں طویل خدمات سر انجام دینے کے بعد ریٹائر ہونے والے اساتذہ اور ایڈمن سٹاف کو بھی یادگاری شیلڈز پیش کی گئی گئیں، ان میں مس ناصرہ جبیں، مس امِّ سلمیٰ اور مس نبیلہ ظفر کے نام شامل تھے۔ مختلف شعبوں میں اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کر نے والے اساتذہ کو بھی یادگاری تعریفی شیلڈز سے نوازا گیا، ان اساتذہ میں جناب کاشف جان(سیکشن ہیڈ، سینئر بوائز،عیسیٰ ٹاﺅن) محترمہ شہناز ریاست(سیکشن ہیڈ، سینئر گرلز،عیسیٰ ٹاﺅن)، محترمہ حنا ثاقب(سیکنش ہیڈ،مڈل حصہ،عیسیٰ ٹاﺅن) ، محترمہ عائشہ محبوب (سیکشن ہیڈ،حصہ جونئیر،عیسیٰ ٹاﺅن)،جبکہ ہیڈز آف ڈیپارٹمنٹ میں محترمہ فرح دیبا(انگلش)، محترمہ نصرت ادریس(سائنسز) محترمہ اسماءظہور(اردو) جناب طاہر غنی( شعبہ ریاضی) محترمہ سلمیٰ اسلم (اسلامیات) جناب محمد دانش ( شعبہ کمپیوٹر)جناب خالد خان(ڈسپلن ہیڈ، بوائز،مڈل اور سینئر سیکشن)، جناب احمد امیر پاشا،کوآرڈینیٹرجملہ ہم نصابی سرگرمیاں، و سوشل میڈیا و پریس رپورٹنگ) محترمہ فوزیہ اطہر(سوشل کونسلر)محترم محمد اقبال احسن(چیف اکاﺅنٹنٹ) اس یادگار گریجویشن تقریب کو رنگوں اور جذبوں سے سجانے کے لئے،مس بشریٰ ناصر،مس قرآ العین اور مس لبنیٰ عروج کے تیار کردہ خوبصورت عربی اور پاکستانی ثقافت کے رنگوں سے مزیّن ٹیبلوز بھی پیش کئے گئے، ان ٹیبلوز اور تقریب میں مہمانوں کے انہماک کا یہ عالم تھا کہ نشست گاہ مستقل تالیوں کی آواز سے گونجتی رہی ، ایک موقع پر تو پاکستانی ملی نغموں پر مبنی ٹیبلو کے درمیان معززین تقریب نے کھڑے ہو کر بچوں کو داد دی۔
تقریب کے اختتام پر مہمانوں کی پر تکلف عشائیے سے تواضع کی گئی۔