پاکستان کا ایک اور اعزاز

کے پی کے( مقامی نمائندہ سے)دنیا کے 85 مسلم ممالک کے مدارس کے طلباءکا مقابلہ قرات میں خیبر پختون خوا کا فضل معبود بازی لے گیا۔
امام حرمین شرفین شیخ عبدالرحمن السدیس نے بچے کو گلے لگایا اور پیشانی کو چوما۔85 ممالک کے درمیان ہونے والے مقابلہ حفظ قرآن میں اوّل پوزیشن لے کر پاکستان کے دینی مدارس کا نام روشن کرنے والا خیبر پختونخوا سوات کے فضل معبود نامی طالب علم کو امام الحرمین شیخ عبدالرحمان السدیس کے چومنے پربچے کے استاد نے کہا کہ خدا کی قسم اگر میں وزیراعظم پاکستان ہوتا تو اس بچے کو عالمی نوبل انعام سے نوازتا، یہ پاکستان کا فخر ہے اور یہ دینی مدارس کی خدمات ہیں۔