پاکستان کی کتنی یونیورسٹیاں عالمی معیار کی ہیں؟۔۔جانیے

لاہور(نمائندہ کرئیر کاروان)حال ہی میں ٹائمز ہائیر ایجوکیشن نے سال 2019 ءکے لیے بہترین عالمی یونی ورسٹیوں کی فہرست جاری کی ہے،جس میںپاکستان کی صرف 3 یونیورسٹیز اس عالمی فہرست کی پہلی ہزار یونیورسٹیوں میں شامل ہیں۔اس فہرست میں پاکستان کے کامسیٹ انسٹیٹیوٹ آف انفارمیشن ٹیکنالوجی کا نمبر 601سے 800 کے درمیان ہے۔ پھر فیصل آباد کی زرعی یونی ورسٹی کانمبر آتاہے، یہ یونی ورسٹی 801سے 1000 تک کے درمیان موجود ہے جب کہ تیسرے نمبر پرنیشنل یونی ورسٹی آف سائنسزاینڈ ٹیکنالوجی کا نمبر بھی 801 سے 1000 کے درمیان آتاہے۔
 کامسیٹ انسٹیٹیوٹ آف انفارمیشن ٹیکنالوجی یونیورسٹی میں 31 ہزار 413 طلبہ زیر تعلیم ہیں۔ اس یونیورسٹی میں25فیصد خواتین اور75 فیصد مرد زیر تعلیم ہیں۔ فیصل آباد کی زرعی یونی ورسٹیمیں 22ہزار178 طلبہ زیرتعلیم ہیں جن میں 42 فیصد خواتین اور 58 فیصد مرد موجود ہیں اورنیشنل یونی ورسٹی آف سائنسزاینڈ ٹیکنالوجی جہاں 10 ہزار446 طلبہ زیر تعلیم ہیں۔ ان میں سے 35 فیصد خواتین اور 65 فیصد مرد طلبہ موجود ہیں۔