دنیا بھر کی یونیورسٹیوں کی عالمی رینکنگ میں پاکستان کی کتنی یونیورسٹیاں شامل

 ٹائمز ہائر ایجوکیشن نے دنیا بھر کی یونیورسٹیوں کی عالمی رینکنگ برائے سال2018-19ءجاری کردی۔گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور سمیت پاکستان کی 9 یونیورسٹیز بھی عالمی رینکنگ میں شامل ہیں، تفصیلات کے مطابق جی سی یو لاہور کی گزشتہ برس کے مقابلے رینکنگ میں بہتری، پاکستان میں نویں سے چھٹے نمبر پر آگئی، گزشتہ برس پاکستان کی 10 درسگاہیں ٹائمز ہائر ایجوکیشن کی عالمی درجہ بندی میں اپنی جگہ بنا سکیں تھیں جن میں جی سی یو نویں نمبر پر تھی جبکہ رواں برس صرف 9 پاکستانی درسگاہیں عالمی رینکنگ میں اپنی جگہ بنا سکی ہیں جن میں جی سی یو لاہور چھٹے نمبر پر ہے۔
 عالمی رینکنگ میں پاکستان کی کومسٹس انسٹیٹیوٹ آف انفارمیشن ٹیکنالوجی،، زرعی یونیورسٹی فیصل آباد، نیسٹ اسلام آباد، بہاودین زکریا یونیورسٹی ملتان،، یو ای ٹی لاہور،، یونیورسٹی آف لاہور، پیمز آرڈ ایگریکلچر یونیورسٹی راولپنڈی اور یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈ ہیلتھ سائنسز لاہور شامل ہیں۔