نجی یونیورسٹی کے پروفیسر کی درندگی، پولیس نے گرفتارکر لیا

نجی یونیورسٹی کے پروفیسر کی درندگی، پولیس نے گرفتارکر لیا
رحیم یارخان (کرئیر کاروان) نجی یونیورسٹی کے پروفیسر کو پولیس نے طالبات کے ساتھ زیادتی اور انہیں بلیک میل کرنے کے الزام میں گرفتار کرلیا۔ نجی نیوز چینل جیو نیوز کے مطابق ڈی پی او عمر سلامت نے بتا یا ہے کہ ملزم پروفیسر عبدالحسیب طالبات سے زیادتی کرتا اور ویڈیو بنا کر بلیک میل کرتا تھا، ملزم کے موبائل سے ویڈیو بھی ملی ہے۔ پولیس کا مزید کہنا ہے کہ تھانہ بی ڈویژن میں ملزم عبدالحسیب کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔ ڈی پی او نے کہا کہ مختلف شکایات موصول ہونے پر اور ویڈیو کی روشنی میں پروفیسر کے خلاف کارروائی کی گئی ہے۔