پرچہ تقسیم کا طریقہ کار تبدیل ، بورڈ عملہ خودامتحانی سنٹرز تک سوالیہ پیپرز پہنچائے گا

 پرچہ تقسیم کا طریقہ کار  تبدیل  ، بورڈ عملہ خودامتحانی سنٹرز تک سوالیہ پیپرز پہنچائے گا
انٹرمیڈیٹ کے معروضی سوالات واٹس اپ کے ذریعہ آؤٹ ہونے کا معاملہ، لاہور بورڈ نے نوٹس لے لیا۔انٹرمیڈیٹ کے سوالیہ پیپرز سپرنٹنڈنٹ کو بینک سے وصول کرنے سے ممانعت۔ بورڈ عملہ خودامتحانی سنٹرز تک سوالیہ پیپرز پہنچائے گا۔  لاہور بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سکینڈری ایجوکیشن کے تحت جاری انٹرمیڈیٹ کے پیپرز میں معروضی سوالات واٹس اپ کے ذریعہ آوٹ ہونے کا معاملہ پر بورڈ انتظامیہ نے نوٹس لے لیا۔  بورڈ نے سوالیہ پیپرز سپرنٹنڈنٹ کو بنک سے وصول کرنے سے روک دیا۔ سوالیہ پرچہ اب بورڈ کا عملہ بنک سے وصول کرکے امتحانی سنٹرز تک پہنچائے گا،  تقسیم کے طریقہ کار میں تبدیلی وحدت روڈ امتحانی سنٹر سے پرچہ وقت سے پہلے واٹس اپ ہونے پر کی گئی۔