پولیس کے لاٹھی چارج کی شدید مذمت

اسلامی جمعیت طلبہ فیصل آبادمیڈیکل یونیورسٹی کی پشاور یونیورسٹی میں احتجاجی طلبہ کے خلاف پولیس کے لاٹھی چارج کی شدیدمذمت

پشاور یونیورسٹی میں فیسوں میں اضافہ پر احتجاج کرنے والے طلبہ کے خلاف پولیس کے لاٹھی چارج کی شدیدمذمت کرتے ہوئے اسلامی جمعیت طلبہ فیصل آبادمیڈیکل یونیورسٹی کے ناظم زیدحمید،جنرل سیکرٹری عمرفاروق نیازی،حافظ عمر،عثمان رشید،احسان علی عمرسراج،عبدالرحمن،رائے خباب احمدنے کہا ہے کہاحتجاج کرنے والے طلبہ پر پولیس کا بدترین تشدد شرمناک اور ظالمانہ اقدام ہے۔

حکومتی وزیر کا واقعے کو طلبہ سیاست قرار دینا افسوسناک ہے جس سے یہ ثابت ہوتاہے کہ صوبائی حکومت بھی اس تشدد پشت پناہی کررہی ہے۔ اسلامی جمعیت طلبہ پشاور یونیورسٹی کے طلبہ کے ساتھ کھڑی ہے۔جمعہ کے روز فیصل آبادمیڈیکل یونیورسٹی کے طلبہ و طالبات سیاہ پٹیاں باندھ کرپشاور یونیورسٹی کے طلبہ کے ساتھ اظہار ہمدردی کریں گے۔انہوں نے کہاکہ حکومت فی الفور وائس چانسلر پشاور یونیورسٹی کو برطرف کرتے ہوئے اس واقعے میں ملوث تمام افراد کے خلاف کارروائی کرے۔

بصورت دیگر طلبہ مستقبل کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔ ایم فل اور پی ایچ ڈی فیسوں کو دس ہزار سے بڑھا کر 52 ہزار کر دیا گیا ہے انہوں نے کہاکہ پر امناحتجاج طلبہ کا جمہوری حق ہے، حکمران ہوش کے ناخن لیں اور اپنی مسلسل ناکامیوں کا بدلہ طلبہ اور نوجوانوں سے نہ لیں۔ جامعہ پشاور کے طلبہ اور طالبات اپنے حقوق کے لئے احتجاج کر رہے تھے۔ گرفتار طلبہ کو فوری رہا کیا جائے اور فیس کم کی جائے، زخمی طلبہ کو بہتر علاج معالجے کی سہولت دی جائے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ طلبہ پر وحشیانہ تشدد کرنے اور کرانے والوں کو سخت سزا دی جائے۔