پنجاب یونیورسٹی کی تاریخ کے پہلے آن لائن داخلوں میں طلبہ کی شمولیت

پنجاب یونیورسٹی کی تاریخ کے پہلے آن لائن داخلوں میں ایک لاکھ 23ہزار400 امیدواروں کی جانب سے درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔میڈیا کو جاری اپنے بیان میں ترجمان پنجا ب یونیورسٹی نے کہا کہ وائس چانسلر کی ہدایت پر پاکستان بھر کے طلبہ کو داخلوں میں سہولیات فراہم کرنے کیلئے انتظامیہ نے آن لائن سسٹم کا آغاز کیا۔انہوں نے کہا کہ وائس چانسلر پروفیسر نیاز احمدکے اس اقدام سے پنجاب یونیورسٹی کی حالیہ تاریخ میںپہلی مرتبہ داخلوں کا سلسلہ انتہائی پر امن رہا۔ ترجمان نے کہا کہ پنجاب یونیورسٹی انتظامیہ نے داخلوں کے طریقے کار کو انتہائی آسان رکھا جس کی بدولت کسی امیدوار کوکوئی بھی مسئلہ درپیش نہیں آیا۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب یونیورسٹی کے کئی مضامین میں داخلوںکے لئے زیادہ سے زیادہ درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔انہو ں نے کہا کہ آن لائن داخلوں کے اقدام سے دور دراز علاقوں کے طلباﺅ طالبات کے پیسے اور وقت دونوں کی بچت ہوئی۔ ترجمان نے کہا کہ طلباﺅ طالبات کی رہنمائی کیلئے انتظامیہ نے صبح 8تا10بجے رات تک دو شفٹوں پر مشتمل 10ہیلپ لائنز بھی قائم کی ہوئی تھیں۔ انہوں نے کہا کہ آن لائن داخلوں کی سہولت کی بدولت اپنے گھروں میں بیٹھ کر داخلوں کیلئے اپلائی کرنے والے طلباﺅ طالبات اور ان کے والدین نے پنجاب یونیورسٹی کے اقدام کو سراہا۔انہوں نے کہا کہ آن لائن داخلوں کیلئے درخواستیں 5اکتوبر 2018ٗ تک پنجاب یونیورسٹی کے متعلقہ شعبہ جات تک پہنچ جانی چاہیئں۔انہوں نے کہا کہ کسی بھی امیدوار سے دستی فارم وصول نہیں کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ وائس چانسلر پروفیسر نیاز احمد نے آن لائن داخلوں کے منصوبے کو کامیاب بنانے کیلئے کام دن رات کام کرنے والی ٹیم کی کاوشوں کوسراہا۔