پنجاب یونیورسٹی نے بی اے ، بی ایس سی میں ٹاپ پوزیشن ہولڈرز کا اعلان کر دیا

پنجاب یونیورسٹی نے بی اے ، بی ایس سی میں ٹاپ پوزیشن ہولڈرز کا اعلان کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب یونیورسٹی کے زیر اہتمام بی اے ، بی ایس سالانہ2018ء کے امتحانات میں بی ایس سی کے محمد عمر علی رول نمبر020520 نے712 نمبر حاصل کر کے اوور آل ٹاپ پوزیشن حاصل کی ہے.

مزید جانیے اوپن یونیورسٹی کا طلبہ کیلئے اہم اعلان

 

بی ایس سی کی سدرہ خان رول نمبر067239 نے711 نمبر لے کر دوسری پوزیشن حاصل کی اور بی ایس سی کی رخسانہ نظر رول نمبر 083714 نے 699 نمبر لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی۔اسی طرح بی اے میں طالبہ صائمہ جبیں رول نمبر010423 نے 666 نمبر لے کر بی اے میں پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ دوسری پوزیشن شازمہ رحمن رول نمبر039188 نے646 نمبر لے کر دوسری پوزیشن حاصل کی اوربی اے کی زینت انمول رول نمبر064009 نے 641 نمبر لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی۔