پنجاب یونیورسٹی فیکلٹی ممبرکا اعزاز

امریکہ(نمائندہ خصوصی کریئر کاروان)پنجاب یونیورسٹی شعبہ زوالوجی کے ایسو سی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر ذوالفقار علی نے ایس ٹی لوئس میسوری امریکہ میں منعقدہ 10ویں بین الاقوامی ایروزول کانفرنس میں شرکت کرتے ہوئے Lahore Smog- Componential Analysis,Causes and Effects"“کے موضوع پربہترین پریزینٹیشن دیتے ہوئے ایک ہزار امریکی ڈالر بطور انعام حاصل کرلئے۔
وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی پروفیسر نیاز احمدنے سموگ کے مسائل اجاگر کرنے پر ڈاکٹر ذوالفقار اور ان کی ٹیم کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے شاندار کامیابی حاصل کرنے پر مبارک باد پیش کی۔