پنجاب یونیورسٹی کے وفد کی مزارِ اقبالؒ پر حاضری

لاہور (نمائندہ کریئر کارروان)وائس چانسلر پروفیسر نیاز احمد اختر کی زیر قیادت پنجاب یونیورسٹی کے سینئر اساتذہ، انتظامی عہدیداران اور ملازمین پر مشتمل وفد نے مزار اقبال پر حاضری دی ، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی۔اپنے پیغام میں وائس چانسلر پروفیسر نیاز احمد نے کہا ہے کہ آج کا پیغام یہی ہے کہ عظیم مفکر علامہ اقبال کی تعلیمات پر عمل کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ملک اور قوم کے لئے علامہ اقبال کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ اس موقع پر انہوں نے پاکستان نیوی، رینجرز اور دیگر ڈیفنس فورسز کو بھی خراج تحسین پیش کیا۔