پنجاب یونیورسٹی کے وفد کا گورنر ہاﺅس کا دورہ

 لاہور (نمائندہ کرئیر کاروان) پنجاب یونیورسٹی انسٹی ٹیوٹ آف ایگریکلچرل سائنسز کے طلباءوطالبات نے ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر محمد سلیم حیدر کی قیادت میں گورنر ہاﺅس کا دورہ کیا اورگورنر پنجاب کی اہلیہ بیگم پروین سرور کی جانب سے منعقدہ شجر کاری مہم میں شرکت کی۔اس موقع پر ڈاکٹر محمد سلیم حیدر نے شرکاءکو پنجاب یونیورسٹی انسٹی ٹیوٹ آف ایگریکلچرل سائنسز میں جاری تعلیمی و تحقیقی سرگرمیوں بارے بتاتے ہوئے کہا کہ ادارہ میںشرح کے اعتبار سے خواتین زیادہ زیر تعلیم ہیں جومستقبل میں ملکی زراعت میں اپنا کردار ادا کریں گی۔بیگم پروین سرور نے زراعت کی ترقی میں خواتین کے کردار کو سراہتے ہوئے انہیں ہر شعبہ ہائے زندگی میں حصہ لینے پر زور دیا۔ انہوں نے انسٹی ٹیوٹ آف ایگریکلچرل سائنسز کے طلباﺅ طالبات کو گورنر ہاﺅس میں کچن گارڈننگ اور ہارٹیکلچرل پراجیکٹس میں معاونت کی دعوت دی۔