پنجاب اسمبلی میں موسم گرما کی تعطیلات کی فیسیں وصول کرنے کیخلاف قرارداد جمع

پنجاب اسمبلی میں موسم گرما کی تعطیلات کی  فیسیں وصول کرنے کیخلاف قرارداد جمع
لاہور(کرئیرکاروان)پرائیویٹ سکولوں کی جانب سے پابندی کے باوجود موسم گرما کی فیسیں وصول کرنے کیخلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع کرادی گئی ۔مسلم لیگ (ن) کی رکن حنا پرویز بٹ کی جانب سے جمع کرائی گئی قرار داد کے متن میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ کے حکم کے باوجود پرائیویٹ سکولز طلبہ سے موسم گرما کی چھٹیوں کی فیس وصول کررہے ہیں۔ حکومت سپریم کورٹ کے حکم پر عملدرآمد کرانے میں ناکام نظر آرہی ہے۔پرائیویٹ سکولوں کی انتظامیہ بچوں کے والدین کو زبردستی فیس جمع کرانے پر مجبور کررہے ہیں۔حکومت پرائیویٹ سکولوں سے متعلق سپریم کورٹ کے حکم پر عملدرآمد کرائے اور جو پرائیویٹ سکولز چھٹیوں کی فیسیں وصول کررہے ہیں ان سکولوں کی رجسٹریشن فوری منسوخ کی جائے۔ موسم گرما کی فیسیں وصول کرنے والے سکولوں کیخلاف عملی طور پر کاروائی کی جائے۔