پنجاب ووکیشنل ٹریننگ کونسل اور بورڈ آف مینجمنٹ ،قائد اعظم انڈسٹریل اسٹیٹ کی جانب سے جاب فئیر 2019 کا انعقاد کل ہوگا

پنجاب ووکیشنل ٹریننگ کونسل اور  بورڈ آف مینجمنٹ ،قائد اعظم انڈسٹریل اسٹیٹ کی جانب سے   جاب فئیر 2019  کا انعقاد کل ہوگا۔ جس کا آغاز کل  بروز منگل ، صبح  ساڑھے نو بجے ہو گا اور اختتام دوپہر 4 بجےہوگا۔  پنجاب ووکیشنل ٹریننگ کونسل نوجوانوں کو ہنر مند کرنے کے مشن پر گامزن ہے کیونکہ باصلاحیت نوجوان سے ہی پاکستان کا روشن مستقبل منسلک ہے۔اس کے علاوہ  یہ ادارہ اساتذہ کی ٹریننگ پر بھی فوکس کیے ہوئے ہے۔اس فئیر کی  میڈیا کوریج کرئیر کاروان  کرے گا۔