میری کامیابی میں محنت ، والدین کی دعائیں اور اساتذہ کااہم کردار ہے:دانش اطہر فرسٹ پوزیشن ہولڈر لاہور بورڈ

میری کامیابی میں  محنت ، والدین کی دعائیں اور اساتذہ کااہم کردار ہے:پوزیشن ہولڈر لاہور بورڈ
لاہور بورڈ میٹرک کے امتحان میں پہلی پوزیشن لینے والے طالب علم دانش اطہر نے کرئیر کاروان سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ میری کامیابی میں  محنت ، والدین کی دعائیں اور اساتذہ کااہم کردار ہے۔ انہوں نے بتایا کہ وہ اپنی باقی سرگرمیوں سے زیادہ تعلیم کو توجہ دیتے تھے لیکن اس کا یہ مطلب نہیں کہ وہ ہمشہ پڑھتے ہی رہتے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ وہ اسکول باقاعدگی سے جاتے تھے ، اسکول سے آکر اکیڈمی بھی جاتے تھے ۔ جب ٹیسٹ ہوتا تھاتب ان کی پہلی ترجیح ٹیسٹ یاد کرنا ہوتا تھا  اس کے بعد فرصت کے لمحات  میں کھیل کود بھی کرتے تھے۔
واضح رہے کہ دانش اطہر نے لاہور میٹرک بورڈ ۲۰۱۹ کے سالانہ امتحان میں ۱۱۰۰ میں سے ۱۰۹۲ نمبر لے کر پہلی پوزیشن حاصل کی ہے۔