اب ایم فل اور پی ایچ ڈی کرنے والوں کی حوصلہ افزائی ہو گی۔۔کیسے؟

پاکستان ریسرچ اسکالرز ایسوسی ایشن سندھ کا ایک اجلاس ڈاکٹر شکیل احمد خان کی زیرصدارت منعقد ہوا، جس میں سندھ حکومت کی جانب سے سندھ پبلک سروس کمیشن کے ذریعے اسسٹنٹ پروفیسر کی براہ راست تقرری کے 

اقدام کو سراہا اور اسے علم اور تحقیق دوست قرار دیا۔ انہوں نے اس اقدام پر سندھ کے وزیراعلیٰ سید مراد علی شاہ، وزیر تعلیم اور سیکرٹری ایجوکیشن (کالجز) پرویز سیہڑ کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس طریقے سے ایم فل اور پی ایچ ڈی کرنے والوں کی حوصلہ افزائی ہو گی اور سندھ کے تعلیمی اداروں خصوص
اً کالجز میں ریسرچ کو فروغ حاصل ہو گا۔ جنرل سیکرٹری ڈاکٹر ذوالفقار علی نے اپنے خطاب میں امید ظاہر کی کہ کالج ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ اور سندھ حکومت جلد ہی ایسوسی ایٹ پروفیسر اور پروفیسر کی براہ راست تقرری کو بھی یقینی بنائے گی۔ اجلاس میں حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ سندھ کی یونیورسٹیز کی طرح کالجز کے پی ایچ ڈی اساتذہ کا الاﺅنس پچیس ہزار اور ایم فل اساتذہ کا الاﺅنس دس ہزار کیا جائے۔ اجلاس میں پروفیسر کرن سنگھ، ڈاکٹر رضوانہ، ڈاکٹر حسیب فاروق، ڈاکٹر ظفر فاروقی اور دیگرنے شرکت کی۔