پی اے ایف فنشنگ ا سکول ایشیاء میں اپنی طرز کا واحد ادارہ ہے،خاتون اول ثمینہ علوی

اسلام آباد (کرئیر کاروان) خاتون اول بیگم ثمینہ علوی نے کہا ہے کہ 996 1ء میں قائم کردہ پی اے ایف فنشنگ ا سکول ایشیاء میں اپنی طرز کا واحد ادارہ ہے،یہ ادارہ پاک فضائیہ کی ملکی تعمیر و ترقی میں کی جانے والی خدمات کے سلسلے کی ایک اہم کڑی ہے۔ ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق پی اے ایف فنشنگ ا سکول کی46 ویں کورس کی گریجویشن تقریب کا انعقاد کیا گیا خاتون اول بیگم ثمینہ علوی اس تقریب کی مہمان خصوصی تھیں۔ پی اے ایف فنشنگ اسکول کی سرپرستِ اعلیٰ بیگم ائیر چیف مارشل مجاہد انور خا ن بھی اس موقع پر موجود تھیں۔ بیگم ثمینہ علوی نے گریجویٹ ہونے والی طالبات میں سرٹیفکیٹس تقسیم کئے۔بیگم ثمینہ علوی نے کہا کہ اس ادارے سے حاصل کردہ تربیت خواتین کو قوم کی تعمیر میں اہم کردار ادا کرنے میں مدد فراہم کرے گی۔ انہوںنے کہاکہ 996 1ء میں قائم کردہ پی اے ایف فنشنگ ا سکول ایشیاء میں اپنی طرز کا واحد ادارہ ہے۔ انہوںنے کہاکہ یہ ادارہ پاک فضائیہ کی ملکی تعمیر و ترقی میں کی جانے والی خدمات کے سلسلے کی ایک اہم کڑی ہے۔