چیئرمین بورڈآف انٹرمیڈیٹ کا خوش آئند بیان

لاہور(نمائندہ کریئر کاروان)اعلیٰ و ثانوی تعلیمی بورڈ لاہور کے زیر اہتمام انٹرمیڈیٹ امتحا ن (ضمنی)2018اپنے شیڈول کے مطابق جاری ہے،گزشتہ روز بیالوجی اورریاضی کے پیپرز لیے گئے جب کہ آج 26اکتوبر بروز جمعتہ المبارک لسانیات اور کامرس گروپ کے پیپرز ہوئے۔ یہ بات لاہور بورڈ کے چیئرمین پروفیسرچودھری محمد اسماعیل نے گزشتہ روزیہاں ایک بیان میں کہی۔اُنہوں نے کہا کہ لاہور بورڈ کی جانب سے امتحانات کے شفاف انعقاد کے لیے موبائل ٹیمیںمقرر کی گئی ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ امتحانی مراکز کی اچانک مانیٹرنگ بھی کی جا رہی ہے۔ چیئرمین نے مزید کہا ہے کہ لاہور بورڈ میں امتحانات اور دیگر تعلیمی امور کے حوالے سے حکومتی پالیسی کے مطابق اوپن ڈور پالیسی اپنائی گئی ہے تاکہ طالب علموں کے تعلیمی سلسلے میں کوئی رکاوٹ پیش نہ آئے۔