چیئرمین ہائر ایجوکیشن کون سے پروگرام میں۔۔

کراچی(نمائندہ کرئیر کاروان)چیئرمین ایچ ای سی نے ”ایجو ٹی وی“ کے ذریعے براہ راست رابطہ کا فیصلہ کرلیا،چیئرمین ہائر ایجوکیشن کمیشن ڈاکٹر طارق بنوری 18اکتوبر 2018ءسے ماہانہ بنیادوں پر طلبہ اوراعلیٰ تعلیمی شعبے کے دیگرمتعلقین سے ہائر ایجوکیشن ایجوٹی وی کے ذریعے مخاطب ہوا کریں گے۔ ایجوٹی وی کا بنیادی مقصد قومی اعلیٰ تعلیمی معیار ، کوالٹی ایشورنس پالیسیوں اور پروسیجرز، فنانشل مینجمنٹ ، گورننس اور ریگولیٹری ارینجمنٹ کے بارے میں اعلیٰ تعلیمی سیکٹر کے اسٹیک ہولڈرز کو مطلع کرنااور شعور پیدا کرنا ہے۔ایجو ٹی وی مارچ2017ءسے اپنا کام کر رہا ہے اور اس کے قیام کا مقصدپاکستان کے شہریوں کو اعلیٰ تعلیم سے متعلق معلومات کی فراہمی اور ملک میں اعلی تعلیم کے کلچر کو پروان چڑھانا ہے۔

 

ایجو ٹی وی کے آن لائن سیشنز کی کامیابیوں کو مدنظر رکھتے ہوئے ڈاکٹر طارق بنوری نے ایجو ٹی وی کے ناظرین سے مخاطب ہونے کا ارادہ کیا ہے۔ یہ پروگرام ماہانہ بنیادوں پر آن ایئر کیا جائے گا جبکہ سوشل میڈیا کے ذریعے ناظرین پروگرام میں شرکت بھی کر سکیں گے۔ایجو ٹی وی چینل جامعات کے میڈیا اور ماس کمیونی کیشن ڈیپارٹمنٹس کے اساتذہ اور طلباءکو یہ موقع فراہم کرتا ہے کہ وہ اپنے اسکرپٹس ، ڈائریکشن، اسکریننگ، ایڈیٹنگ اور دیگر صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے ہائر ایجوکیشن سے م

 

تعلق مواد کی تیاری کریں۔ پرائم منسٹر لیپ ٹاپ اسکیم ، اسکالرشپ گائیڈ، ڈگری کی تصدیق کا سسٹم ، چربہ سازی کی پالیسی، پروفیسر آن لائن ، ہائر ایجوکیشن انسٹی ٹیوشنز کی کامیابیاں ، جامعات کے لیے نیشنل ریسرچ پروگرام جیسے موضوعات پر ایجو ٹی وی پر لائیو اور ریکارڈد پروگرام نشر کیے جا چکے ہیں۔
ایجوٹی وی کی ویب سائٹ کا ایڈریسhttp://edutv.hec.gov.pk/ہے۔ مزید براں ناظرین اس ویب سائٹ سے منسلک فیس بک اور ٹویٹر اکاؤنٹس کے ذریعے اپنے سوالات کے جوابات حاصل کر سکتے ہیں۔