چیزوں کو یاد رکھیں۔۔فونٹ کے ذریعے

سانس فورگیٹیکا کو اس طرح سے ڈیزائن کیا گیا ہے کہ یہ طلباءکو امتحانات کی تیاری کرنے میں مدد دے گا:ماہرین

میلبورن(نمائندہ کریئر کاروان) تعلیم حاصل کرنے کے لیے توجہ سے پڑھنا ضروری ہوتا ہے، ساتھ ہی یہ بھی اہم ہے کہ جو پڑھا ہو اسے یاد بھی رکھا جائے۔ اس مقصد کے لیے ایک دلچسپ فونٹ سانس فورگیٹیکا متعارف کردیا گیا ہے، جس کی مدد سے الفاظ کو یادداشت میں محفوظ رکھنا سہل ہوسکے گا۔میڈیارپورٹس کے مطابق نیا فونٹ سانس فورگیٹیکا آسٹریلیا کی میلبورن یونیورسٹی کے ماہرین اور ٹائپوگرافی سمیت رویوں سے متعلق علم رکھنے والے ڈیزائنرز کی جانب سے پیش کیا گیا ہے، جس کی مدد سے پڑھنے والوں کو اس لحاظ سے آسانی ہوگی کہ جو کچھ وہ پڑھ رہے ہوں،
 
اسے آسانی سے ذہن نشین بھی کرسکیں۔اس فونٹ کا ڈیزائن ایلبیﺅن فونٹ سے 

 بنایا گیا ہے، جس میں کچھ اختراع کی گئی ہے۔اس کا اہم مقصد پڑھنے 

والے کی دماغی دلچسپی بڑھانا اوراِس کو مدد فراہم کرنا ہے تاکہ وہ زیادہ جلدی معلومات حاصل کرسکے۔ماہرین کے مطابق سانس فورگیٹیکا کو اس طرح سے ڈیزائن کیا گیا ہے کہ یہ طلباءکو امتحانات کی تیاری کرنے میں مدد دے گا۔