ڈاﺅ یونیورسٹی میں آگاہی سیشن

کراچی (نمائندہ کریئر کاروان)ڈاﺅ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے آراگ آڈیٹوریم میں انسٹیٹیوٹ آف فزیکل میڈیسن اینڈ ری ہیبلی ٹیشن کے زیرِاہتمام عالمی یومِ معذوری کے موقع پر آگہی سیشن کا اہتمام کیا گیا۔جس میں وزیر اعلیٰ سندھ کی اہلیہ بیگم شرمین مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ جسمانی معذوری کے ساتھ زندہ رہنا اور معمولات انجام دینا عظیم کام ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈاﺅ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے آراگ آڈیٹوریم میں انسٹیٹیوٹ آف فزیکل میڈیسن اینڈ ری ہیبلی ٹیشن کے زیرِاہتمام عالمی یومِ معذوری کے موقع پر آگہی سیشن
سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔
اس موقع پر ڈاﺅ یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد سعید قریشی ، ڈائریکٹر آئی پی ایم اینڈ آر کی ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر نبیلہ سومرو،ایڈیشنل ڈائریکٹر سید عمران احمد کے علاوہ جسمانی معذوری کے شکار بچوں کے والدین نے بھی خطاب کیا جبکہ تقریب میں پرو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خاور سعید جمالی، رجسٹرار پروفیسر ڈاکٹر امان اللہ عباسی، پرنسپل ڈاﺅ میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر کرتار ڈوانی کے علاوہ طلبا و طالبات کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔