گورنمنٹ کالج یونیورسٹی میں وزیرِ تعلیم پنجاب اور ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر ثمر مبارک مندکا خطاب

لاہور(نمائندہ کریئر کارروان)گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہورمیں شعبہ سیاسیات کے زیرِ اہتمام”انسانی حقوق “ کے موضوع پرعالمی کانفرنس کے اختتامی روز پالیسی ڈائیلاگ کا اہتمام۔پالیسی ڈائیلاگ کی صدارت ہیومین رائٹس کمیشن آف پاکستان کے صدر آئی اے رحمان نے کی،جبکہ کانفرنس کی اختتامی تقریب میں وزیرِ تعلیم پنجاب یاسر ہمایوں اور ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر ثمر مبارک مند نے خصوصی طور پر شرکت کی۔
اس موقع پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر حسن امیر شاہ اور کانفرنس چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر خالد منظوربٹ نے بھی خطاب کیا۔بعدازاںکلچرل نائٹ میں نامور گلوکار رستم فتح علی خان نے اپنے فن کا مظاہر کیا۔پالیسی ڈائیلاگ میں مقررین نے انسانی حقوق کو درپیش مختلف چیلنجز سے نبردآزما ہونے کے لیے سفارشات پیش کیں،جبکہ اس موقع پر عاصمہ جہانگیر کی انسانی حقوق کے لیے جدو جہد کو بھی خراجِ تحسین پیش کیا۔پالیسی ڈائیلاگ میں غیر ملکی سکالرز کے علاوہ نامور ماہرِ سیاسیات پروفیسر سجاد نصیر اور تاریخ دان ڈاکٹر فرحت محمود نے بھی شرکت کی۔