ڈسٹرکٹ یجوکیشن اتھارٹی کا اہم قدم

لاہور(نمائندہ کریئر کاروان)ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی لاہور نے 1200سرکاری سکولوں کو نان سیلری بجٹ کی مد میں 24 کروڑ روپے جاری کردیئے، نان سیلری بجٹ کی رقم سکولوں کے اکاؤنٹ میں منتقل ہوگئی ہیں۔ سی ای او نسیم زاہد کا کہنا تھاکہ سکولوں کو تین میں سے صرف ایک قسط کے پیسے جاری کیے گئے ہیں،گزشتہ دواقساط کے پیسے ابھی تک جاری ہونا باقی ہیں۔انہوں نے بتایا کہ مزید فنڈز ملتے ہی باقی دو اقساط بھی جاری کردیں گے، دوسری جانب ہیڈ ماسٹر ایسوسی ایشن پنجاب کے صدر رشید احمد بھٹی کا کہنا تھا کہ فنڈز کی رقم اکاو¿نٹس میں منتقل نہ ہوئی تو 7 نومبر کو سیکرٹریٹ کے باہر احتجاج کریں گے۔واضح رہے کہ سرکاری سکولوں کے تمام اخراجات کی ادائیگی کے لیے نان سیلری بجٹ کا اجراءگزشتہ 9ماہ سے تعطل کا شکار ہے۔