سرکاری میڈیکل اور ڈینٹل کالجوں میں سیشن 2018-19ءکے داخلے جاری

پشاور(نمائندہ کریئر کاروان)خیبر میڈیکل یونیورسٹی پشاور کے زیر انتظام پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل(پی ایم ڈی سی)کے نئے ریگولیشنز2018ءکے تحت صوبے کے تمام سرکاری میڈیکل اور ڈینٹل کالجوں میں سیشن 2018-19ءکے داخلے جاری ہیں۔KMU میںداخلہ فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ 15 اکتوبرمقرر کی گئی ہے۔طلباءوطالبات کی سہولت اور سیشن بروقت شروع کرنے کی خاطر داخلہ فارم ہفتے اور اتوار کی سرکاری تعطیلات کے دنوں میں بھی وصول کرنے کا بندوبست کیاگیا ہے۔
یاد رہے کہ داخلہ شیڈول کے تحت کے ایم یو میں داخلہ فارموں کی وصولی مورخہ 4 اکتوبر سے جاری ہے جب کہ داخلہ فارم کے ایم یو فیز5حیات آباد پشاور کے مین کیمپس میں صبح9بجے سے شام5بجے تک بغیرکسی وقفے کے سوموار15اکتوبر تک جمع کرائے جا سکتے ہیں جب کہ طلباءوطالبات کی سہولت کی خاطر فارموں کی وصولی کے لیے ہفتے اور اتوار کے دنوں میں بھی خصوصی بندوبست کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ صوبے کے تمام سرکاری میڈیکل اور ڈینٹل کالجز کے داخلوں کے سلسلے میں پہلی میرٹ لسٹ سوموار22اکتوبرکو آویزاں کی جائے گی جسے یونیورسٹی کی ویب سائیٹ www.kmu.edu.pkپر بھی دیکھا جا سکے گا۔ابتدائی میرٹ لسٹ پر اعتراضات منگل23اکتوبر تک جمع کرائے جا سکیں گے جبکہ حتمی میرٹ لسٹ جمعرات 25 اکتوبر کو جاری کی جائے گی۔