کالج اساتذہ کے لیے اہم خبر

محکمہ ہائیر ایجوکیشن پنجاب نے سرکاری کالجوں میں تعینات اساتذہ کے تبادلوی پر پابندی ختم کرنے کا اعلان کیا ہے ۔اس ضمن میں وزیر ہائیر ایجوکیشن پنجاب یاسر ہمایوں نے محکمہ
 کو ہدایات بھی جاری کر دی ہیں۔
وزیر یاسر ہمایوں کے مطابق 
سرکاری کالجوں کے اساتذہ یکم اکتوبر تک تبادلوں کے لیے درخواستیں جمع کراسکتے ہیں اور اس کے لیے ون ونڈو آپریشن کیا جائے گا، اُنھوں نے کہا ہے کہ آئندہ برس سے یہ تبادلے کمپیوٹر سسٹم کے تحت کیے جائیں گے۔یاسر ہما

یوں کا کہنا تھا کہ اساتذہ اپنے تبادلوں کے لیے سفارش یا سیاسی دباو¿ مت کریں۔سرکاری کالجوں کے اساتذہ اپنے تبادلوں کے لیے درخواستیں سوموار17 ستمبر سے یکم اکتوبر تک جمع کراسکتے ہیں۔اِن تبادلوں کے بعد تعلیمی سال کے اختتام ہونے تک تباد
لوں پر دوبارہ پاپندی عائد کر دی جائے گی اور تعلیمی سال کے دوران تبادلہ کرانے کی اجازت نہیں ہوگی۔
وزیر ہائیر ایجوکیشن کا یہ بھی کہناتھا کہ پنجاب کی جن سرکاری جامعات میں وائس چانسلر کے عہدے خالی پڑے ہیں ان پر تقرریاں رواں برس ہی مکمل کی جائیں گی اور وائس چانسلر تقرری کے لیے سرچ کمیٹی خیبر پختونخوا کی طرز پر بنائی جائیں گی اور کمیٹی میں نامور ماہرین تعلیم کو شامل کیا جائے گا۔