فاؤنڈیشن یونیورسٹی میں کانووکیشن کا انعقاد

اسلام آباد(نمائندہ کریئر کارروان)فاؤنڈیشن یونیورسٹی کے ہفتہ کو ہونے والے کانووکیشن میں سائیکالوجی اورانجینئرنگ کے 175 گریجوویٹس کو ڈگریاں تفویض کی گئیں۔
اس موقع پوزیشن حاصل کرنے والے طلباءوطالبات میں 5 گولڈ، 5 سلور،21 امتیازی اور21 میرٹ سرٹیفیکیٹس تقسیم کئے گئے۔فوجی کبیروالاپاورکمپنی کے چیف ایگزیکٹولیفٹننٹ جنرل (ر) عابد پرویز اس موقع پرمہمان خصوصی تھے۔ یونیورسٹی کے ریکٹرچنگیز دل خان بھی اس موقع پر موجود تھے۔