کرئیر کاروان مصدقہ خبروں کی اشاعت میں سب سے آگے

لاہور(نمائندہ خصوصی)ہفتہ مورخہ20اکتوبر2018ءکو اسلام آباد میںایچ ای سی کے آڈیٹوریم میں کمیشن کے 32 ماہ کی تاخیر سے ہونے والے 33 ویں اجلاس کی کارروائی اوراختتامی سیشن پر چیئرمین ہایئر ایجوکیشن کمیشن ڈاکٹر طارق بنوری کی پریس کانفرنس سے متعلق تفصیلات سے متعلق ”کرئیر کاروان ڈاٹ کام“نے اپنے ویوورز بشمول طلبہ واساتذہ کو سب سے پہلے آگاہ کیا۔”کرئیر کاروان ڈاٹ کام“ نےHECکے 33ویں اجلاس میں انتظامی اور مالیاتی اہم فیصلوں کی خبر مورخہ21اکتوبر2018ءکو شایع کی جب کہ مذکورہ خبر دیگر اخبارات و جرائد نے مورخہ23اکتوبر کو اختصار سےشایع کی۔
 
لازمی پڑھیں: کریئر کاروان ڈاٹ کام کی خبر کا متن 
چیئرمین ہایئر ایجوکیشن کمیشن ڈاکٹر طارق بنوری نے کمیشن کے 33 ویں اجلاس میں پریس کانفرنس کے دوران بتایا تھا کہ،” اجلاس میں انتظامی فیصلوں میں گورنمنٹ رولز، افسران کی استعداد کار میں اضافہ، پروفیسرز ٹریننگ کے پروگراموں، کنسلٹنٹس کی خدمات کے حصول اور ادائیگیوں کے مسائل پر تبادلہ خیال کے ساتھ ساتھ بیشتر اقدامات کی منظوری دی گئی۔اس کے علاوہ کمیشن نے یونیورسٹی کو فنڈز دینے کے فارمولے پر نظرثانی اور فنانشنل رولز کی منظوری دی نیزچربہ سازی سے متعلق کیسز کو جلد نبٹا دیا جائے گا“۔