کراچی کے 2 سرکاری ڈینٹل کالجز کی رجسٹریشن منسوخ

پاکستان میڈیکل ڈینٹل کونسل (پی ایم ڈی سی )نے کراچی کے2 سرکاری ڈینٹل کالجزکی رجسٹریشن منسوخ کردی۔پی ایم ڈی سی نے ڈاؤڈینٹل کالج اورڈاکٹرعشرت العباداورل ہیلتھ سائنسز کورواں سال داخلوں سے روک دیا ہے۔وائس چانسلر ڈاکٹر سعیدقریشی کے مطابق پی ایم ڈی سی کے معائنے میں دونوں کالجز کی کارکردگی غیرتسلی بخش تھی۔انہوں نے کہا کہ دونوں ڈینٹل کالج 2012ءسے پی ایم ڈی سی سے رجسٹرڈ نہیں ہیں۔