ہمدرد یونیورسٹی میں طلبہ کے کونسل انتخابات

کراچی (نمائندہ کریئر کاروان) فارمیسی اسٹوڈینٹس کونسل ہمدرد یونیورسٹی کے انتخابات منعقد ہوئے۔صدر کے عہدہ کے لئے زرمین فاروق 418 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائی ان کے مقابلے میں ماہ روز کمال نے 172 ووٹ حاصل کیئے۔نائب صدر کے عہدہ کے لیئے عاقب زیب، حنا بتول اور نوید انور تھے۔ نتائج کے مطابق عاقب زیب 220 لے کر کامیاب قرار پائے۔
جب کہ ان کے مقابلے میں حنا بتول نے 196 اور نوید انور نے 171 نے ووٹ حاصل کیئے۔جنرل سیکریٹری کے عہدہ کے لیئے ایمن مہک اور سدرہ عروج ملک کے درمیان مقابلہ ہوا۔ نتائج کے مطابق ایمن مہک 302 ووٹ لیے کر کامیاب قرار پائی جب کہ ان کے مقابلے میں سدرہ عروج ملک 286 ووٹ حاصل کر سکیں۔