پنجاب حکومت: سرکاری سکولوں میں گرمیوں کی چھٹیوں کا اعلان کردیا گیا

پنجاب حکومت: سرکاری سکولوں میں گرمیوں کی چھٹیوں کا اعلان کردیا گیا
لاہور (کرئیر کاروان) پنجاب حکومت نے سرکاری سکولوں میں موسم گرما کی چھٹیوں کا اعلان کر دیا ہے،تمام اسکولوں میں یکم جون سے 14 اگست تک چھٹیاں ہوں گی، صوبائی وزیر سکول ایجوکیشن مراد راس نے تعطیلات کا اعلان کیا۔
دوسری جانب صوبائی وزیر سکول ایجوکیشن مراد راس نے اساتذہ کے ٹرانسفر کے حوالے سے نیا سسٹم متعارف کروایا ہے۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ جدید ٹرانسفر پالیسی سے اساتذہ کو تبادلوں کے حوالے سے درپیش مسائل ختم ہو جائیں گے، ای ٹرانسفر پالیسی سے بدعنوانی کے عنصر کا بڑے پیمانے پر خاتمہ ہو گا۔ ڈاکٹر مراد راس نے کہا ایک ایک ٹرانسفر کے لئے دس دس سفارشیں آیا کرتی تھیں، بہت جلد محکمہ تعلیم میں بڑی تبدیلیاں رونما ہوں گی۔