گومل یونیورسٹی کے انٹری ٹیسٹ 30 ستمبر کو ہوں گے

گومل یونیورسٹی کے بی ایس پروگرام کیلئے انٹری ٹیسٹ 30ستمبر کو ہوں گے،گومل یونیورسٹی کے ڈائریکٹر گریجویٹ سٹڈیز اینڈ ریسرچ پروفیسر ڈاکٹر شادی اللہ خان کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق یونیورسٹی کے بی ایس پروگرام کیلئے انٹری ٹیسٹ 30ستمبر کووینسم کالج میں ہوں گے  تاہم جو طلبہ 30ستمبر 2018ءکو میڈیکل کالج کے لیے انٹری ٹیسٹ میں شامل ہوں گے، اُن کی سہولت کے پیش نظر میڈیکل کالج داخلہ کے انٹری ٹیسٹ کے نتائج گومل یونیورسٹی کے بی ایس پروگرام میں داخلہ کے لیے قابل قبول ہوں گے۔Image result for Gomal University