ہائر ایجوکیشن کمیشن کا نیا رکن کون؟

وزیراعظم پاکستان عمران خان کی طرف سے ہائر ایجوکیشن کمیشن کے لئے ملک کے نامور تعلیمی ماہروں اور پروفیشنلزپر مشتمل 10رکنی کمیشن میں نیا اضافہ دیکھنے میں آیا۔مہران یونیورسٹی کے ڈین پرفیسر ڈاکٹر بھوانی شنکر چوہدری ہائر ایجوکیشن کمیشن کے 10رکنی کمیشن کے رکن مقرر

 ہوگئے۔

مزید پڑھیے:نوجوان بہتری کیلئے کوشاں رہیں،تمام صوبوں میں نسٹ کے کیمپس قائم کریں گے :آرمی چیف

ایچ ای سی کا ممبر مقرر ہونے پر ڈاکٹر بھوانی شنکر چوہدری کو مہران یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسرڈاکٹر محمد اسلم عقیلی، پرووائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر طحہٰ حسین علی ، رجسٹرار پروفیسر ڈاکٹر عبدالوحید عمرانی ، فیکلٹیز کے ڈینز اور تدریسی و انتظامی شعبوںکے سربراہوں نے مبارکباد پیش کی، سندھ سے صرف ڈاکٹر بھوانی شنکر چوہدری کو کمیشن پر مقررکیا گیا ہے۔
ڈاکٹر بھوانی شنکر کا شمار وطن عزیز کے نامور سائنسدانوں اور کمپیوٹر ٹیکنالوجی کے ماہرین میں ہوتا ہے اور وہ مہران یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی(جامشورو) میں شعبہ الیکٹریکل،الیکٹرونکس اور کمپیوٹر انجینئرنگ کے ڈین ہیں۔