ہیلمٹ کی پابندی اب تعلیمی اداروں میں۔۔

گوجرانوالا(نمائندہ کریئر کاروان) ہیلمٹ کی پابندی کا اطلاق گوجرانوالہ کے تمام سرکاری اورنجی اسکولوں اور کالجوں پرہوگا۔
گوجرانوالہ کے تعلیمی اداروں میں بغیر ہیلمٹ آنے پر پابندی عائد کر دی گئی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ہیلمٹ کو لازمی جزو بنانے کے حوالے سے نئے اقدام کے طور پر پنجاب کے شہر گوجرانوالہ کے تعلیمی اداروں میں ہیلمٹ کے بغیر آنے والے موٹرسائیکل سواروں کے داخلے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔
تفصیل کے مطابق چیف ٹریفک آفیسر غلام عباس تارڑ نے اس ضمن میں نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے جس کے مطابق سی ای او ایجوکیشن اس ہیلمٹ کی پابندی پر عملدرآمد یقینی بنائیں گے۔