پنجاب یونیورسٹی میں داخلوں کا آغاز۔۔۔۔ 50 شعبوں میں داخلے ہوں گے

یونیورسٹی آف پنجاب میں داخلوں کے لیے تعلیمی سال2018-19ءکی داخلہ پالیسی کا اعلان کر دیا گیا،12فیکلیٹیزمیں تقریباً 50 شعبہ جات میں داخلے کیے جائیں گے۔ کمپیوٹرائزڈداخلہ فارم 17ستمبر2018ءسے28ستمبر2018تک شام 5بجے تک آن لائن جمع کروائے جاسکیں گے۔پنجاب یونیورسٹی لاءکالج میں داخلوں کے لیے انٹری ٹیسٹ لازم ہے۔ 
یونیورسٹی میں بی ایس،بی ایڈ،بی بی آئی ٹی،بی ایف اے،بی آرکیٹیکٹ،بی کام،بی بی اے،بی ایس(4سالہ پروگرام)بی ایس سی(آنز)/ایل ایل بی (3سالہ پروگرام)،ایم اے،ایم ایڈ،ایم ایس سی،ایم بی اے۔ایم کام(ساڑھے3سالہ پروگرام)،ایم آئی ایم،ایم آئی او ایم،ایم بی ایس ایم اورایم بی ای میں داخلوں کا شیڈول داخلوں کا شیڈول مشتہر کیا گیا ہے۔تفصیل اس لنک پر دیکھیں۔
 
پنجاب یونیورسٹی گوجرانوالا کیمپس میں ساڑھے تین سالہ ایم کام، بی بی اے آنرز بینکنگ اینڈ فنانس، بزنس ایڈمنسٹریشن، ایل ایل بی تین سالہ، ایم ایس سی انفارمیشن ٹیکنالوجی اور بزنس ایڈمنسٹریشن میں پوسٹ گریجویٹ ڈپلومہ میں داخلوں کے لیے بھی انٹری ٹیسٹ ہوگا۔پنجاب یونیورسٹی جہلم کیمپس میں بھی ایل ایل بی تین سالہ پروگرام میں داخلوں کے لیے انٹری ٹیسٹ لازم ہے۔ یونیورسٹی کے مذکورہ شعبہ جات نے انٹری ٹیسٹ کی تاریخ کا الگ الگ شیڈول جاری ہوتاہے ،جس کی تفصیلات متعلقہ ڈیپارٹمنٹ سے حاصل کی جا سکتی ہیں۔