یونیورسٹی آف سرگودھاکے طلبہ سراپا احتجاج

 
 
یونیورسٹی آف سرگودھاکے طلبہ ڈگریاں نہ ملنے پرسراپا احتجاج بن گئے، ٹائر جلا کر کینال روڈ بلاک کرتے ہوئے طلبہ کی جانب سے دھرنا بھی دیا گیا ہے۔ پولیس کی نفری موقع پر پہنچ گئی۔ احتجاج کی وجہ سے ٹریفک نظام درہم برہم ہو گیا ہے۔ لوگوں کا سکول، کالج، دفاتر جانا مشکل ہو گیا ہے۔ اس حوالے سے طلبہ کا کہنا تھا یہ احتجاج مطالبے کی تکمیل تک جاری رہے گا۔ احتجاج کرنے والے طلبہ کا کہنا تھا ڈگری نا ہونے کی وجہ سے نا تو وہ کسی نوکری کے لئے اہل ہیں اور نا ہی اپنی پڑھائی کو مزید جاری رکھ سکتے ہیں۔ طلبہ کا مزید کہنا تھا لاہور کیمپس یونیورسٹی آف سرگودھا کے مین کیمپس کے بقایا جات کے نا دہندہ ہیں جس کے سبب یونیورسٹی انہیں ڈگریاں نہیں دے رہی۔