اب یونیورسٹی میں یونیفارم لازمی قرار

سرگودھا(نمائندہ کرئیر کاروان) یونیورسٹی آف سرگودھا نے طلبا، طالبات کے کیلئے یونیفارم مقرر کر کے اس کا استعمال لازم قرار دے دیا۔ذرائع کے مطابق یونیورسٹی یونیفارم میں گرے کلر کی پینٹ اور سفید شرٹ ہے جبکہ ڈیپارٹمنٹ کی شناخت کے لیے شرٹ پاکٹ پرالگ الگ کلر پٹی ہو گی۔ اسی طرح لڑکیوں کے لیے سفید شلوار قمیض اور سفید دوپٹہ یونیفارم ہوگی۔ڈیپارٹمنٹ کی شناخت کے لیے دوپٹہ پر رنگین کناری لگائی گئی ہے۔