سپریم کورٹ : یونیورسٹی آف سرگودھا کے سابق رجسٹرار رائو جمیل اصغر کی ضمانت منظو ر

سپریم کورٹ : یونیورسٹی آف سرگودھا کے سابق رجسٹرار رائو جمیل اصغر کی ضمانت منظو ر
اسلام آباد (کرئیرکاروان)سپریم کورٹ آف پاکستان نے یونیورسٹی آف سرگودھا کے سابق رجسٹرار رائو جمیل اصغر کی ضمانت منظور کرتے ہوئے ملزم کو پانچ لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیاہے ۔ جمعرات کو جسٹس عظمت سعید شیخ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔ تفتیشی افسر نے بتایاکہ رجسٹرار نے سینڈیکیٹ فیصلے کیخلاف سب کیمپس کی منظوری دی۔ انہوں نے مزیدکہاکہ میٹنگ میں ہونے والے فیصلے کیخلاف منڈی بہائوالدین کیمپس منظور کیا گیا۔ جسٹس عظمت سعید شیخ نے کہاکہ میٹنگ منٹس سے تفتیشی افسر کی بات ثابت نہیں ہوتی۔انہوں نے کہاکہ کیس فوجداری نہیں بلکہ قانون کی تشریح کا ہے۔ نیب پراسیکیوٹر نے کہاکہ عدالتی فیصلے سے مطمئن ہیں۔انہوں نے کہاکہ شکر ہے پہلی بار کوئی اپنے خلاف فیصلے سے مطمئن ہوا، آٹھ ماہ سے رجسٹرار کو بلاوجہ جیل میں رکھا ہوا ہے۔